13

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی: ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 31 رنز بنا لیے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری لیگ کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز اسکور کیے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ کامران غلام 41، سیم بِلنگز 32، ڈیوڈ ویزے 6 اور عبداللہ شفیق 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راشد خان 15 اور سکندر رضا 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3 جبکہ حسن علی اور محمد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں