پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا وفد مشاورت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچ گیا۔
گورنر کے پی حاجی غلام علی کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوگیا جس میں کے پی میں انتخابات کے انعقاد پرغور کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں؛ خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کل سامنے آنے کا امکان
الیکشن کمیشن کے وفد میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی لاء شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام نے گورنر خیبرپختو نخوا کو بریفنگ بھی دی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا وفد گورنر سے مشاورت کے لیے پہنچا ہے۔