
سنجے دت کو سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
ممبئی: بھارتی اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وہ کینسر کے علاج کے بجائے موت کو گلے لگانا چاہتے تھے۔
2020 میں فلم ’شمشیرا‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن چند ماہ بعد ہی انہوں نے علاج کے ذریعے کینسر کو شکست دے دی تھی۔
سنجے دت نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ جب انہیں پہلی مرتبہ معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے تو کیمیوتھراپی کے بجائے انہوں نے مرنے کو ترجیح دی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ جس وقت مجھے کینسر کی خبر دی گئی میرے پاس میری بیوی، میری فیملی اور میری بہنوں میں سے کوئی نہیں تھا، میں اکیلا تھا کہ مجھے ایک لڑکے نے آکر کینسر کی خبر دی۔
My heart is filled with gratitude as I share this news with all of you today. Thank you 🙏🏻 pic.twitter.com/81sGvWWpoe
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) October 21, 2020
اداکار نے بتایا کہ میری والدہ اور میری اہلیہ کا انتقال کینسر سے ہوا تھا اس لئے جب مجھے کینسر کا پتہ چلا تو میں نے فیصلہ کیا کہ مرجاؤں گا لیکن کیمیوتھراپی نہیں کراؤں گا۔
سنجے دت نے اپنی اہلیہ منیاتا دتہ کے سپورٹ پر اپنا علاج شروع کرایا اور اکتوبر 2020 میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ کینسر سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔