
کنگنا رناوت کے اکاؤنٹ کو مئی 2021 میں معطل کیا گیاتھا(فائل فوٹو)
ممبئی: متنازعہ بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کاٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔
گزشتہ دو سالوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پابندی کا شکار اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ پھر سے بحال کر دیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ٹوئٹر پر واپس آکر اچھا لگ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کے اکاؤنٹ کو مئی 2021 میں معطل کیا گیا تھا اداکارہ سوشل میڈیا پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں انہوں نے 2021 میں ریاست بنگال میں ہونے والے انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات کے بارے میں مواد ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیا تھا جس کے بعد ان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔
Hello everyone, it’s nice to be back here 🙂
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 24, 2023
اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ’نفرت آمیز اور بد سلوکی پر مبنی‘ مواد کو شیئر کرنے اور متنازع بیانات کے باعث اداکارہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔
علاوہ ازیں کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کے حوالے سے بھی اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے انہوں نے لکھا کہ ’فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے 20 اکتوبر 2023 کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں۔‘
And it’s a wrap !!!
Emergency filming completed successfully… see you in cinemas on 20th October 2023 …
20-10-2023 🚩 pic.twitter.com/L1s5m3W99G— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 24, 2023
یاد رہے اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’ایمرجنسی‘ کو خود ڈائریکٹ کر رہی ہیں اس فلم کی کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے جبکہ وہ اس فلم میں سابق بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔