5

کراچی؛ گھر میں آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس گئے

آگ چولہے کے قریب رکھی پیٹرول کی بوتل گرنے کے باعث بھڑکی، پولیس۔ فوٹو:فائل

آگ چولہے کے قریب رکھی پیٹرول کی بوتل گرنے کے باعث بھڑکی، پولیس۔ فوٹو:فائل

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قائم گھر کے اندر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقہ منصور نگر سیکٹر ساڑھے گیارہ گلی نمبر 2 میں قائم گھر کے اندر آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او اقبال مارکیٹ امین مغل نے بتایا کہ بشیر نامی شخص کے گھر میں اہلخانہ نے سردی سے بچنے کے لیے چولہا جلایا ہوا تھا، اس دوران قریب رکھی ہوئی پیٹرول کی بوتل گری جس کی وجہ سے فوری آگ بھڑک اٹھی اور قریب رکھی ہوئی چارپائی سمیت دیگر سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کو بجھانے میں گھر کا سربراہ 58 سالہ محمد بشیر 30 فیصد تک جھلس گیا جبکہ اس کے 3 بیٹے 16 سالہ سفیان 40 فیصد، 18 سالہ حسن 100 فیصد، 28 سالہ ذیشان 70 فیصد، بیٹی 20 سالہ سونیہ اور بشیر کی بہو نورین زوجہ زیشان 60 فیصد تک جھلس کر زخمی ہوگئی جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا جبکہ گھر میں لگنے والی آگ اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں