اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کو کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ICBC سے ری فنانسنگ کی صورت میں 500 ملین ڈالر کا کمرشل قرض ملا ہے۔
اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہا "الحمدللہ”۔ اب اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے 4.3 بلین ڈالر سے بڑھ کر 4.8 بلین ڈالر ہو جائیں گے۔