اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان پاکستان کو درپیش مالی مسائل اور دیگر اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے جمعرات کو چین پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ جمعہ کو چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی مذاکرات بھی ہوں گے جس کی مشترکہ صدارت ڈاکٹر اسد مجید اور چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ کریں گے۔