لاہور: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 201 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 39 اور مرزا بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی 15 گیندوں پر دھواں دار 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 جبکہ انور علی، احسان اللہ اور خوشدل شاہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔