14

پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

اسلام آباد: صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (ایس جے آئی ٹی) نے بدھ کو اپنی 15 روزہ پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سیل بند لفافے میں جمع کرادی۔

چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے گزشتہ سماعت پر ایس جے آئی ٹی سے اپنی 15 روزہ پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔ عدالت نے ایس جے آئی ٹی کو ہدایت دی تھی کہ وہ خاص طور پر ان حالات کا جائزہ لے کہ متوفی کن حالات میں ملک چھوڑ کر گیا۔

ایس جے آئی ٹی نے اس معاملے پر عدالت کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور بیرون ملک گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے دوبارہ کینیا جائے گی۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں