لندن: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو خیبرپختونخوا (کے پی) میں آٹے کے بحران کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
لندن سے وزیراعظم نے اپنے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے پی کے صدر انجینئر امیر مقام سے رابطہ کیا اور ان سے صوبے میں آٹے کی عدم دستیابی کے معاملے پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی دوسرے صوبوں کی طرح ملک کا اہم حصہ ہے اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔