8

نیول چیف کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی: گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے منگل کو یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ملکی دفاع میں اس کی اہمیت، ملک کے ساحلی علاقوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ پاکستان نیوی دنیا کی بحری افواج میں اہمیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ پیشہ وارانہ انداز کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ساحلی علاقوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سمگلنگ پر قابو پانے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں