13

منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں الٰہی خاندان کے اثاثے منجمد

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی۔  ٹویٹر ویڈیو کا اسکرین گراب۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی۔ ٹویٹر ویڈیو کا اسکرین گراب۔

لاہور: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے راسخ الٰہی، ان کی اہلیہ اور مونس الٰہی کی اہلیہ کے اکاؤنٹس اور جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں مذکورہ ملزمان کی جائیدادیں اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

ایف آئی اے نے راسخ الٰہی، زہرا الٰہی، طاہرم الٰہی، فاران احمد اور دیگر کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست کی تھی۔

ایف آئی اے کے دعوے کے مطابق ملزمان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے جائیدادیں بنائیں اور اکاؤنٹس میں رقم بھی رکھی۔

ایجنسی نے عدالت سے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ملزمان کے اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کرلیا۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں