13

محمد رضوان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں سب سے زیادہ 550 رنز بنانے والے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے حنیف محمد کیپ اپنے نام کرلی۔ سلطانز کے کپتان پی ایس ایل میں مسلسل تیسری بار 500 سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

ملتان سلطانز کے بولر عباس آفریدی نے ایونٹ میں 23 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ اپنے نام کرنے کے ساتھ ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان نے پی ایس ایل 8 میں سب سے زیادہ 27 چھکے لگائے۔ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ پشاور زلمی کے نام رہا۔ الیکس وارف امپائر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر اور بیٹر، ملتان سلطانز کے کیرون پولارڈ ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر اور ملتان سلطانز کے احسان اللہ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں