13

لیجنڈری بھارتی کامیڈین طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل

سینیئراداکار کو سانس لینے میں دشواری پر اسپپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سینیئراداکار کو سانس لینے میں دشواری پر اسپپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارت کے نامور لیجنڈری کامیڈین اور ملیالم فلموں کے مقبول کامیڈین انوسینٹ ورید تھیکے تھالا کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سائوتھ فلم انڈسٹری کے  لیجنڈری کامیڈین  کو سانس لینے میں دشواری ہونے پر ایک روز قبل  ارناکلام کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں اپنی نگہداشت میں رکھ لیا۔

تاہم اب  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں  قدرے بہتری آئی ہے۔

انوسینٹ ورید تھیکے تھالا جو صرف انوسینٹ کے طور پر معروف ہیں، کو گلے میں انفکیشن کے بعد سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہونے پر فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تھا۔ 74 سالہ ادکار کی طبیعت میں بہتری کی خبروں پر ان کے پرستاروں اور فلمی حلقوں کی جانب سے اظہاراطمینان کیا گیا ہے۔

انوسینٹ کیرالا سے تعلق رکھنے والے پہلے اداکارہیں جنھوں نے لوک سبھا کے الیکشن  میں کامیابی حاصل کی۔  ماضی میں وہ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے چکے  ہیں۔

انوسینٹ 700 سے زائد فلموں میں مختلف اقسام کے کرداروں  میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

سینیئراداکار کی آخری فلم’ کڈووا‘ گذشتہ برس ریلیز ہوئی تھی جس میں معروف اداکار پرتھوی راج نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں