12

قوی خان کے بیٹے عدنان خان کا والد کے انتقال کے بعد مداحوں کیلئے پیغام

ٹورنٹو: ٹیلی ویژن اور فلم کے لیجنڈ اداکار قوی خان کے بیٹے عدنان خان نے کینیڈا کے نجی چینل سے گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنے والد کے مداحوں کیلئے پیغام بھی دیا ہے۔

اداکار کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے بیٹے نے قوی خان کے مداحوں کی دعاؤں اور محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو یہاں جنازے میں آئے، یہ میرے والد کے لیے ان کی محبت ہے، ان کی دعائیں ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہیں۔‘

عدنان خان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے والد کے اُن تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں موجود ہیں، لوگوں نے ہمیں بے پناہ پیار اور دعائیں بھیجیں، میرے والد بہت خوش قسمت انسان تھے جنہیں لاکھوں لوگ پیار کرتے تھے۔‘

عدنان خان نے بتایا کہ ان کے والد اپنے آخری وقت میں پُرسکون تھے اور وہ اس دنیا سے پُرسکون رخصت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ممتازاداکار، قوی خان کینیڈا میں انتقال کرگئے

یاد رہے کہ قوی خان گزشتہ ہفتے 80 سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے تھے وہ اپنے علاج کے لیے کینیڈا گئے تھے۔ انہوں نے اپنے آخری ایام اپنے خاندان کے ساتھ گزارےاور کینیڈا میں ہی ان کی تدفین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نامور اداکار قوی خان کینیڈا میں سپرد خاک

لیجنڈری اداکار کی موت پر لاکھوں مداحوں نے دُکھ کا اظہار کیا جبکہ پاکستان شوبز سے وابستہ افراد نے بھی ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں