اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی اور پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کے لیے دائر درخواستیں 15 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ آئین کے آرٹیکل 62 (1) (f) کے تحت علوی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
اسی طرح اسی روز چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے استعفوں کی منظوری سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔