راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بدھ کو شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے جنرل علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے ردعمل کو سراہا ہے اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔