وانا:جنوبی وزیرستان کے محکمہ امور نوجوانان نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے گورنمنٹ ڈگری کالج وانا میں سالانہ "منرے گل” شاعری کی نشست کا اہتمام کیا۔
سیشن میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جنوبی وزیرستان سردار علی وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں خیبرپختونخوا کے کل 53 شعراء نے شرکت کی جن میں وانا کے مقامی شعراء نثار لالہ اور فاروق جان بھی شامل تھے۔
وانا پشتو لٹریری سوسائٹی کے صدر امین جان، نثار لالہ اور عمر شاہ نے کہا کہ تقریب کا انعقاد دنیا کو امن کا پیغام دینے کے لیے کیا گیا کہ وزیرستان کے لوگ امن پسند ہیں جو ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔
نشست میں صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت، ٹانک کے شعراء نے شرکت کی۔