اسلام آباد: محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے کین کمشنر حسین بہادر علی شاہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ محمد زمان وٹو کو تعینات کر دیا ہے۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور حسین بہادر علی شاہ کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محمد زمان وٹو جو کہ سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن پنجاب بھی ہیں کو کین کمشنر پنجاب کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ ان کے آرڈر کی کاپی تمام متعلقہ محکموں کو بھجوا دی گئی ہے۔