غیر سرکاری ذرائع کے مطابق جوہانا کو دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 115 سالہ امریکی نژاد خاتون ماریہ برانیاس موریرا کو دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل ہے۔
"ہم اس عمر میں کبھی کسی سے نہیں ملے”
128 سالہ مازیبوکو نے گزشتہ سال 11 مئی کو اپنی 128 ویں سالگرہ منائی تھی۔ جوہانا جس شہر میں رہتی تھی وہاں کے میئر نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ریکارڈ میں کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو اس عمر کو پہنچا ہو، اس لیے انہوں نے جوہانا کے لیے گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کرانے کے لیے کام شروع کیا۔

