14

جنرل (ر) باجو ڈیٹا لیکس کیس؛ صحافی شاہد اسلم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

شاہد اسلم کو ایف آئی اے نے لاہور سے گرفتار کیا ہے

شاہد اسلم کو ایف آئی اے نے لاہور سے گرفتار کیا ہے

 اسلام آباد: جنرل (ر) باجو ڈیٹا لیکس کیس میں عدالت نے صحافی شاہد اسلم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل پر جیل بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات ایف بی آر سے لیک ہونے کے کیس کی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے نے صحافی شاہد اسلم کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے مسترد کردیا اور صحافی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ صحافی شاہد اسلم کو ایف آئی اے نے لاہور سے گرفتار کیا تھا، ان پر جنرل (ر) باجوہ اور اہل خانہ کا ایف بی آر کا ڈیٹا لیک کرنے میں معاونت کا الزام ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں