10

جاپان کا ASD طیارہ امدادی سامان لے کر لاہور سے ترکئی کے زلزلہ متاثرین کے لیے روانہ ہوا۔

راولپنڈی: جاپان کی جانب سے نیٹو کے تعاون سے ترکئی میں زلزلہ متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن لاہور سے شروع ہوگیا۔

جاپان ایئر سیلف ڈیفنس (اے ایس ڈی) کا طیارہ امدادی سامان سے لدا ہوا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور سے ترکی کے لیے روانہ ہوا۔

طیارے نے تقریباً 22 ٹن امدادی سامان پہنچایا جس میں 250 خیمے اور 250 ونٹرائزنگ کٹس شامل ہیں جو پاکستان میں تیار کی گئی ہیں اور یو این ایچ سی آر کی طرف سے عطیہ کی گئی ہیں۔

جاپان نیٹو کے تعاون سے کئی ائیر لفٹوں پر مشتمل انسانی امداد کا یہ آپریشن کر رہا ہے جو کئی دنوں تک جاری رہے گا۔

پاکستان میں جاپان کے دفاعی اتاشی نے مشن کے لیے پاکستان کی لاجسٹک سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔

یہ تعاون تباہ کن زلزلے کے بعد ترکئی کے عوام کے لیے پاکستان کی مسلسل ہرممکن حمایت کا مظہر ہے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں