8

افواج کے لیے نیا قومی تمغہ قائم کرنے کی منظوری

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ 2022 کے نام سے نیا تمغہ تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیا قومی تمغہ قائم کرنے کی منظوری اعزازات ایکٹ 1975 کے تحت دی۔

پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تمغہ افواج پاکستان، سول فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کو جغرافیائی و سیاسی حدود کے دفاع میں خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

 

رپورٹ کے مطابق تمغہ عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور اندورنی اور بیرونی طور پر قیامِ امن کیلئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیا جائے گا

افواج پاکستان کیلئے قائم کردہ نیا قومی تمغہ قیامِ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ 14 اگست 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں