اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعاون پر بات چیت کے لیے اعلیٰ سطح کا امریکی وفد آج (بدھ) کو پاکستان پہنچے گا۔
امریکی وفد کی قیادت نائب معاون وزیر خزانہ برائے ایشیا رابرٹ کپروتھ کریں گے۔ اس اعلیٰ سطحی وفد کے دورے کا بنیادی مقصد پاکستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر مشاورت اور ان کا حل تلاش کرنا ہے۔