11

آواران میں سیلابی ریلے سے 8 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں سیلابی ریلے سے گاڑی بہہ جانے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ خاندان آواران کی تحصیل جھاؤ جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ متاثرین میں تین نوجوان لڑکیاں، اتنے ہی لڑکے اور دو مرد شامل ہیں۔

لیویز اور مقامی قبائل نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں نکال لیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں