11

آئی جی کی لکی میں شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات

لکی مروت: انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اختر حیات خان نے اتوار کو شہید پولیس اہلکار کے گھر جا کر سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔

ڈیٹیکٹیو فٹ کانسٹیبل (ڈی ایف سی) عبدالحمید چند روز قبل سڑک کنارے دھماکے میں زخمی ہوا تھا اور ہفتے کو بنوں کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی نے ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اشفاق خان کے ہمراہ نورنگ کے گاؤں پردیل بیگو خیل میں شہید پولیس اہلکار کے گھر کا دورہ کیا۔

سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید عبدالحمید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کا خیال رکھا جائے گا اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

آئی جی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی مفاد اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں